مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 20 لاکھ رالر لاگت آئی ہے، اس میں ایک سو پچاس کلو خالص سونا چاندی اور چھ سو ستر کلو ریشم استعمال کی گئی۔ اس مرتبہ غلاف کعبہ میں اللہ اکبر کی 4 قندیلوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں ایک سو پچاس کلو خالص سونا اور چاندی استعمال کی گئی جبکہ چھ سو ستر کلو ریشم بھی استعمال ہوا۔ 47 حصوں پر مشتمل غلاف کا ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ اس تقریب میں گورنر مکہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بیت اللہ
پر سب سے پہلے غلاف حضرت اسماعیل علیہ السلام نے چڑھایا۔ ہر سال غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد تبدیل کیاجاتا ہے، روح پررو تقریب میں گورنر مکہ سمیت اعلی ترین سعودی حکام کے علاوہ مسلم ممالک کے سفرا اور خصوصی نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر روح پرور اور رقت انگیز مناظر بھی دیکھے گئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے امور کے لیے علیحدہ محکمہ اور ام الجود بندرگاہ پر اس ایک خصوصی کارخانہ قائم ہے، جس میں غلاف کعبہ کی جدید ترین تکنیک کے مطابق تیاری کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں یوں ہر سال یہ کارخانہ بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔